مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ . باب: شب قدر کا بیان
حدیث نمبر: 5037
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " الْتَمِسُوا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَزَادَ ابْنُهُ : " فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ فِي وِتْرٍ ، فَإِنِّي قَدْ رَأَيْتُهَا ثُمَّ نَسِيتُهَا ، وَهِيَ لَيْلَةُ قَطْرٍ وَرِيحٍ " . أَوْ قَالَ : " مَطَرٍ وَرِيحٍ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَزَادَ : " وَرَعْدٍ " . وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” شب قدر کو آخری عشرے میں تلاش کرو “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور ان کے صاحبزادے نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو کیونکہ میں نے اسے دیکھا تھا پھر میں اس کو بھول گیا وہ بارش اور ہوا والی رات ہو گی“ ۔ ( یہاں بارش کے لئے ایک لفظ مختلف نقل ہوا ہے ) ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” اور کڑک والی ہو گی“ ۔ امام أحمد کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔