مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ جَوَازِ الْحِجَامَةِ لِلصَّائِمِ . باب: روزہ دار کے لئے پچھنے لگوانے کا جائز ہونا
حدیث نمبر: 5004
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " ثَلَاثَةٌ لَا يُفَطِّرْنَ الصَّائِمَ : الْقَيْءُ وَالْحِجَامَةُ وَالِاحْتِلَامُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ ، وَصَحَّحَ أَحَدَهُمَا ، وَظَاهِرُهُ الصِّحَّةُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تین چیزیں روزہ دار کا روزہ ختم نہیں کرتی ہیں قے کرنا ، پچھنے لگوانا اور احتلام ہو جانا “ ۔
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ۔ انہوں نے ان دونوں میں سے ایک کو صحیح قرار دیا ہے ، اور بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ صحیح ہے ۔