مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ جَوَازِ الْحِجَامَةِ لِلصَّائِمِ . باب: روزہ دار کے لئے پچھنے لگوانے کا جائز ہونا
حدیث نمبر: 5003
وَعَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ بَعْدَمَا قَالَ : " أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ طَرِيفٌ أَبُو سُفْيَانَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ عَدِيٍّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بات ارشاد فرمانے : ” پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے کا روزہ ٹوٹ گیا “ کے بعد خود پچھنے لگوائے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی طریف ابوسفیان ہے ، اور وہ ضعیف ہے اسے ابن عدی نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ۔