مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ الْحِجَامَةِ لِلصَّائِمِ . باب: روزہ دار شخص کا پچھنے لگوانا
حدیث نمبر: 4990
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مَالِكُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، وَضَعَّفُوهُ بِهَذَا الْحَدِيثِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے کا روزہ ٹوٹ گیا“ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مالک بن سلیمان ہے محدثین نے اس حدیث کے حوالے سے اسے ” ضعیف“ قرار دیا ہے ۔