مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ الْحِجَامَةِ لِلصَّائِمِ . باب: روزہ دار شخص کا پچھنے لگوانا
حدیث نمبر: 4985
وَعَنْ عَلِيٍّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ الْحَسَنُ ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ ، وَلَكِنَّهُ ثِقَةٌ . ¤ وَحَدِيثُ عَائِشَةَ فِيهِ الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ ، وَفِيهِ كَلَامٌ ; وَقَدْ وُثِّقَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے کا روزہ ٹوٹ گیا “ ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن ہے ، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے ، لیکن وہ ثقہ ہے ۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول حدیث میں ایک راوی مثنی بن صباح ہے ، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے ۔