مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ الْحِجَامَةِ لِلصَّائِمِ . باب: روزہ دار شخص کا پچھنے لگوانا
حدیث نمبر: 4984
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَنْ عَائِشَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمُسْتَحْجِمُ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ عَنْ عَائِشَةَ وَحْدَهَا ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اور سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتی ہیں : آپ نے ارشاد فرمایا : ” پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے کا روزہ ٹوٹ گیا “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ امام بزار نے صرف سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے نقل کی ہے ۔ امام طبرانی نے اسے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں نقل کیا ہے ۔