مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي فَضْلِ الْعَالِمِ وَالْمُتَعَلِّمِ .
حدیث نمبر: 498
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " فُضِّلَ الْعَالِمُ عَلَى الْعَابِدِ سَبْعِينَ دَرَجَةً ، مَا بَيْنَ كُلِّ دَرَجَتَيْنِ كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ الْخَلِيلُ بْنُ مُرَّةَ ، قَالَ الْبُخَارِيُّ : مُنْكَرُ الْحَدِيثِ ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ : لَمْ أَرَ حَدِيثًا مُنْكَرًا ، وَهُوَ فِي جُمْلَةِ مَنْ يَكْتُبُ حَدِيثَهُ ، وَلَيْسَ بِمَتْرُوكٍ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” عالم کو عابد پر ستر ( 70 ) درجے فضیلت عطا کی گئی ہے ، جن میں سے ہر دو درجوں کے درمیان ، اتنا فاصلہ ہے ، جتنا آسمان اور زمین کے درمیان ہے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی خلیل بن مرہ ہے ، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں : یہ منکر الحدیث ہے ابن عدی کہتے ہیں : میں نے ( اس سے منقول ) کوئی منکر حدیث نہیں دیکھی ، یہ اُن افراد میں سے ایک ہے ، جن کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا ، یہ متروک نہیں ہے ۔