مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ السِّوَاكِ لِلصَّائِمِ . باب: روزہ دار شخص کا مسواک کرنا
عَنْ عَلِيٍّ وَعَنْ خَبَّابٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِذَا صُمْتُمْ فَاسْتَاكُوا بِالْغَدَاةِ وَلَا تَسْتَاكُوا بِالْعَشِيِّ ; فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ صَائِمٍ تَيْبَسُ شَفَتَاهُ بِالْعَشِيِّ إِلَّا كَانَ نُورًا بَيْنَ عَيْنَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرَفَعَهُ عَنْ خَبَّابٍ ، وَلَمْ يَرْفَعْهُ عَنْ عَلِيٍّ ، وَفِيهِ كَيْسَانُ أَبُو عُمَرَ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ . ¤سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا خباب رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے : ” جب تم نے روزہ رکھا ہوا ہو تو صبح کے وقت مسواک کرو شام کے وقت مسواک نہ کرو کیونکہ جس بھی روزہ دار شخص کے ہونٹ خشک ہو جاتے ہیں تو یہ چیز قیامت کے دن اس کی آنکھوں کے آگے نور کا باعث ہو گی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ انہوں نے اسے سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ” مرفوع “ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے ، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ” مرفوع “ حدیث کے طور پر نقل نہیں کیا ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی کیسان ابوعمر ہے ، جسے ابن حبان نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔