حدیث نمبر: 4953
وَفِي رِوَايَةٍ : سَمِعْتُ قَيْسَ بْنَ السَّائِبِ يَقُولُ : إِنَّ شَهْرَ رَمَضَانَ يَفْتَدِي بِهِ الْإِنْسَانُ يُطْعِمُ فِيهِ كُلَّ يَوْمٍ مِسْكِينًا فَأَطْعِمُوا عَنِّي مِسْكِينًا لِكُلِّ يَوْمٍ صَاعًا ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَرِيكًا لِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَخَيْرُ شَرِيكٍ لَا يُمَارِي وَلَا يُشَارِي . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : میں نے سیدنا قیس بن سائب رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا : رمضان کے مہینے میں آدمی فدیہ ادا کر دے گا اس کے ہر ایک دن کے عوض میں ایک مسکین کو کھانا کھلائے گا ، تو تم میری طرف سے روزانہ ایک مسکین کو ایک صاع کھانے کے لئے دو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم زمانہ جاہلیت میں میرے شراکت دار تھے آپ بہترین شراکت دار تھے آپ خرید و فروخت میں لڑائی جھگڑا ( یا تو تکرار ) نہیں کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيام / حدیث: 4953
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (363/18)»