مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الصَّائِمِ يَعُودُ الْمَرِيضَ وَيَفْعَلُ الْخَيْرَ . باب: روزہ دار شخص کا بیمار کی عیادت کرنا اور بھلائی کے دوسرے کام کرنا
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ ذَاتَ يَوْمٍ : " مَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ [ الْيَوْمَ ] جِنَازَةً ؟ " . قَالَ عُمَرُ : أَنَا . قَالَ : " مَنْ عَادَ مِنْكُمْ مَرِيضًا ؟ " . قَالَ عُمَرُ : أَنَا . قَالَ : " مَنْ تَصَدَّقَ ؟ " . قَالَ عُمَرُ : أَنَا . قَالَ : " مَنْ أَصْبَحَ صَائِمًا ؟ " . قَالَ عُمَرُ : أَنَا . قَالَ : " وَجَبَتْ وَجَبَتْ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ ، وَفِيهِ سَلَمَةُ بْنُ وَرْدَانَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن اپنے اصحاب سے ارشاد فرمایا : آج تم میں سے کون جنازے کے ساتھ گیا ہے ؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا : میں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : تم میں سے آج کس نے بیمار کی عیادت کی ہے ؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا : میں نے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : کس نے صدقہ کیا ہے ؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : کس نے آج روزہ رکھا ہے ؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : میں نے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا واجب ہو گئی واجب ہو گئی ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سلمہ بن وردان ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔