مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي فَضْلِ الْعَالِمِ وَالْمُتَعَلِّمِ .
حدیث نمبر: 492
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَيْضًا قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الدُّنْيَا مَلْعُونَةٌ ، مَلْعُونٌ مَا فِيهَا ، إِلَّا عَالِمٌ ، وَذِكْرُ اللَّهِ وَمَا وَالَاهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَقَالَ : لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ عَنْ عَبْدَةَ إِلَّا أَبُو الْمُطَرِّفِ الْمُغِيرَةُ بْنُ مُطَرِّفٍ . قُلْتُ : لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” دنیا ، ملعونہ ہے اور اس میں موجود ہر چیز ملعون ہے ، صرف عالم ، اللہ تعالیٰ کا ذکر اور اُس ذکر کو کرنے والے فرد کا معاملہ مختلف ہے ( یعنی یہ لوگ ملعون نہیں ہیں ) “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، وہ فرماتے ہیں : ابن ثوبان کے حوالے سے ، عبدہ سے اس روایت کو صرف ابومطرف مغیرہ بن مطرف نے نقل کیا ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے ۔