مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي فَضْلِ الْعَالِمِ وَالْمُتَعَلِّمِ .
حدیث نمبر: 491
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " النَّاسُ رَجُلَانِ : عَالِمٌ وَمُتَعَلِّمٌ ، هُمَا فِي الْأَجْرِ سَوَاءٌ ، وَلَا خَيْرَ فِيمَا بَيْنَهُمَا مِنَ النَّاسِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ ، وَفِي سَنَدِ الْأَوْسَطِ نَهْشَلُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَفِي الْآخَرِ الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ ، وَهُمَا كَذَّابَانِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” لوگ دو طرح کے ہوتے ہیں ، عالم اور طالب علم ، یہ دونوں اجر میں برابر ہیں ، ان کے علاوہ ( یعنی دوسرے ) لوگوں میں کوئی بھلائی نہیں ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ، معجم اوسط والی روایت کی سند میں ایک راوی نہشل بن سعید ہے اور دوسری سند میں ایک راوی ربیع بن بدر ہے ، اور یہ دونوں کذاب ہیں ۔