مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْوِصَالِ . باب: صوم وصال کا بیان
حدیث نمبر: 4906
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ وِصَالِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ ، قَالُوا : إِنَّكَ تُوَاصِلُ ، قَالَ : " إِنِّي أَظَلُّ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ سَهْلُ بْنُ سِنَانٍ النَّهْرُتِيرِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دن کے صوم وصال رکھنے سے منع کیا ہے لوگوں نے عرض کی : آپ بھی تو صوم وصال رکھتے ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں ایسی حالت میں وقت گزارتا ہوں کہ میرا پروردگار مجھے کھلا دیتا ہے ، اور وہ مجھے پلا دیتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سہل بن سنان نہر تیری ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔