مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ تَعْجِيلِ الْإِفْطَارِ وَتَأْخِيرِ السَّحُورِ . باب: افطاری جلدی کرنا اور سحری تاخیر سے کرنا
حدیث نمبر: 4884
وَعَنْ أُمِّ حَكِيمٍ بِنْتِ وَدَاعٍ قَالَتْ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " عَجِّلُوا الْإِفْطَارَ ، وَأَخِّرُوا السَّحُورَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ حُبَابَةَ بِنْتِ عَجْلَانَ ، عَنْ أُمِّهَا ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ جَرِيرٍ ، وَهَؤُلَاءِ النِّسْوَةُ رَوَى لَهُنَّ ابْنُ مَاجَهْ ، وَلَمْ يُجَرِّحْهُنَّ أَحَدٌ ، وَلَمْ يُوَثِّقْهُنَّ . ¤محمد محی الدین
سیدہ ام حکیم بنت وداع رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ” افطاری جلدی کرو سحری تاخیر سے کرو“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں حبابہ بنت عجلان کے حوالے سے ان کی والدہ کے حوالے سے صفیہ بنت جریر سے نقل کی ہے ۔ یہ وہ خواتین ہیں جن سے امام ابن ماجہ نے روایات نقل کی ہیں ویسے کسی نے ان پر جرح بھی نہیں کی اور ان کی توثیق بھی نہیں کی ۔