مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ تَعْجِيلِ الْإِفْطَارِ وَتَأْخِيرِ السَّحُورِ . باب: افطاری جلدی کرنا اور سحری تاخیر سے کرنا
حدیث نمبر: 4883
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : مَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَطُّ صَلَّى صَلَاةَ الْمَغْرِبِ حَتَّى يُفْطِرَ ، وَلَوْ كَانَ عَلَى شَرْبَةٍ مِنْ مَاءٍ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَالْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی افطاری سے پہلے مغرب کی نماز ادا کرتے ہوئے نہیں دیکھا خواہ آپ ( افطاری میں صرف ) پانی کا گھونٹ پی لیتے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ ، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ امام ابویعلیٰ کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔