مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّحُورِ . باب: سحری کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 4846
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " تَسَحَّرُوا ; فَإِنَّ فِي السَّحُورِ بَرَكَةً " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى ، وَعَطِيَّةُ ، وَكِلَاهُمَا فِيهِ كَلَامٌ ، وَحَدِيثُهُمَا حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” سحری کرو ! کیونکہ سحری میں برکت ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے ، اور ایک راوی عطیہ ہے ان دونوں کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ، اور ان دونوں کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ۔