مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي فَضْلِ الْعِلْمِ . باب: علم کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 483
وَعَنْ عُمَرَ - يَعْنِي ابْنَ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ¤ " مَا اكْتَسَبَ مُكْتَسِبٌ مِثْلَ فَضْلِ عِلْمٍ يَهْدِي صَاحِبَهُ إِلَى هُدًى ، أَوْ يَرُدُّهُ عَنْ رَدًى ، وَمَا اسْتَقَامَ دِينُهُ حَتَّى يَسْتَقِيمَ عَمَلُهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَقَالَ فِيهِ : " حَتَّى يَسْتَقِيمَ عَقْلُهُ " بَدَلَ : " عَمَلِهِ " ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” کسی حاصل کرنے والے نے ، علم کی فضیلت جیسی کوئی چیز حاصل نہیں کی ، علم اپنے ساتھی ( یعنی صاحب علم شخص ) کو ہدایت کی طرف لے جاتا ہے ، یا اُسے خراب چیز سے ہٹا دیتا ہے ، اور آدمی کا دین اس وقت تک ٹھیک نہیں ہوتا ، جب تک اُس کا عمل ٹھیک نہیں ہوتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے اس میں ” عمل “ کی جگہ ” عقل “ کا لفظ نقل کیا ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زید بن اسلم ہے ا