مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي فَضْلِ الْعِلْمِ . باب: علم کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 482
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا جُمِعَ شَيْءٌ إِلَى شَيْءٍ أَفْضَلُ مِنْ عِلْمٍ إِلَى حِلْمٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ مِنْ رِوَايَةِ حَفْصِ بْنِ بِشْرٍ عَنْ حَسَنِ بْنِ الْحُسَيْنِ بْنِ يَزِيدَ الْعَلَوِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَ أَحَدًا مِنْهُمْ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : جب بھی کسی ایک چیز کو ، دوسری کے ساتھ جمع کیا گیا ہو ، تو ان میں کوئی بھی چیز ، اس سے زیادہ فضیلت نہیں رکھتی کہ علم کو بردباری کے ساتھ جمع کر دیا گیا ہو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے ، انہوں نے اسے حفص بن بشر کی حسن بن حسین بن یزید علوی کے حوالے سے ، اُن کے والد سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کیا ہے ، ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں نے کسی کو ان میں سے کسی ایک کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے ۔