مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَتَقَدَّمُ رَمَضَانَ بِصَوْمٍ . باب: جو شخص رمضان سے ایک دن پہلے ہی روزہ رکھ لے
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُوسَى قَالَ : أَرْسَلَنِي مُدْرِكٌ - أَوِ ابْنُ مُدْرِكٍ - إِلَى عَائِشَةَ أَسْأَلُهَا عَنْ أَشْيَاءَ ، فَأَتَيْتُهَا وَسَأَلْتُهَا عَنِ الْيَوْمِ الَّذِي يُخْتَلَفُ فِيهِ مِنْ رَمَضَانَ ؟ فَقَالَتْ : لَأَنْ أَصُومَ يَوْمًا مِنْ شَعْبَانَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُفْطِرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ . فَسَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ فَكُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا قَالَ : أَزْوَاجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَعْلَمُ بِذَلِكَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤عبداللہ بن ابوموسی بیان کرتے ہیں : مدرک نے یا شاید ابن مدرک نے مجھے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس بھیجا تاکہ میں ان سے کچھ چیزوں کے بارے میں دریافت کروں میں ان کے پاس آیا میں نے ان سے اس دن کے بارے میں دریافت کیا : جس کے بارے میں اختلاف ہوتا ہے کہ وہ رمضان کا حصہ ہے ، یا نہیں ہے ؟ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : میں شعبان کا ایک روزہ رکھ لوں یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو گا کہ میں نے رمضان کے ایک دن کا روزہ نہ رکھا ہو ۔ راوی کہتے ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدنا ابوہریرہ سے اس بارے میں دریافت کیا ، تو ان دونوں میں سے ہر ایک نے یہ کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج زیادہ بہتر جانتی ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔