مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَتَقَدَّمُ رَمَضَانَ بِصَوْمٍ . باب: جو شخص رمضان سے ایک دن پہلے ہی روزہ رکھ لے
حدیث نمبر: 4824
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ صِيَامِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ : تَعْجِيلُ يَوْمٍ قَبْلَ الرُّؤْيَةِ ، وَالْفِطْرِ ، وَالْأَضْحَى . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ ; وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَقَالَ : يُخْطِئُ . وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دن روزہ رکھنے سے منع کیا ہے ( رمضان کے پہلی کے چاند ) کو دیکھنے سے پہلے ہی ، یا عیدالفطر یا عیدالاضحی ( کے چاند کو دیکھنے سے پہلے ہی ایک دن روزہ رکھ لینا ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن مسلمہ ہے اسے ابن حبان نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں : یہ غلطی کرتا ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔