مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَتَقَدَّمُ رَمَضَانَ بِصَوْمٍ . باب: جو شخص رمضان سے ایک دن پہلے ہی روزہ رکھ لے
حدیث نمبر: 4823
عَنْ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَى أَنْ يُتَقَدَّمَ رَمَضَانُ بِصَوْمِ يَوْمٍ حَتَّى يَرَوُا الْهِلَالَ أَوْ تَفِيَ الْعِدَّةُ ، ثُمَّ لَا يُفْطِرُوا حَتَّى يَرَوْهُ أَوْ تَفِيَ الْعِدَّةُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مَنْ لَا أَعْرِفُهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : آپ نے اس بات سے منع کیا ہے کہ رمضان سے ایک دن پہلے ہی روزہ رکھ لیا جائے جب تک آدمی پہلی کا چاند نہیں دیکھتا یا تعداد مکمل نہیں ہو جاتی ہے ، اور پھر لوگ روزہ رکھنا اس وقت تک ختم نہیں کریں گے جب تک اس ( پہلی کے چاند ) کو نہیں دیکھ لیتے یا تعداد مکمل نہیں ہو جاتی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔