مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابٌ إِلَى آخِرِ الشَّهْرِ ، وَغْلِقَتْ أَبْوَابُ النَّارِ فَلَمْ يُفْتَحْ مِنْهَا بَابٌ إِلَى آخِرِ الشَّهْرِ ، وَسُلْسِلَتْ مَرَدَةُ الشَّيَاطِينِ ، وَلِلَّهِ عُتَقَاءُ عِنْدَ كُلِّ فِطْرٍ يُعْتِقُهُمْ مِنَ النَّارِ " . باب: برکت والے مہینوں اور رمضان کے مہینے کی فضیلت کا بیان
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا دَخَلَ رَمَضَانُ فُتِحَتْ أَبْوَابُ الْجِنَانِ كُلُّهَا ، فَلَمْ يُغْلَقْ مِنْهَا بَابٌ إِلَى آخِرِ الشَّهْرِ ، وَغْلِقَتْ أَبْوَابُ النَّارِ فَلَمْ يُفْتَحْ مِنْهَا بَابٌ إِلَى آخِرِ الشَّهْرِ ، وَسُلْسِلَتْ مَرَدَةُ الشَّيَاطِينِ ، وَلِلَّهِ عُتَقَاءُ عِنْدَ كُلِّ فِطْرٍ يُعْتِقُهُمْ مِنَ النَّارِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ ، وَفِيهِ كَلَامٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب رمضان کا مہینہ آتا ہے ، تو جنت کے تمام دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور مہینے کے آخر تک ان میں سے کوئی بھی دروازہ بند نہیں کیا جاتا اور جہنم کے تمام دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور مہینے کے آخر تک ان میں سے کوئی بھی دروازہ کھولا نہیں جاتا اور سرکش شیاطین کو پابند سلاسل کر دیا جاتا ہے ، اور ہر افطاری کے وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزاد ہونے والے کچھ لوگ ہوتے ہیں جنہیں وہ جہنم سے آزاد کرتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔