مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي شُهُورِ الْبَرَكَةِ وَفَضْلِ شَهْرِ رَمَضَانَ . باب: برکت والے مہینوں اور رمضان کے مہینے کی فضیلت کا بیان
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ يَوْمًا وَحَضَرَ رَمَضَانَ : " أَتَاكُمْ رَمَضَانُ ، شَهْرُ بَرَكَةٍ يُغْنِيكُمُ اللَّهُ فِيهِ ، فَيُنْزِلُ الرَّحْمَةَ وَيَحُطُّ الْخَطَايَا ، وَيَسْتَجِيبُ فِيهِ الدُّعَاءَ ، يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَى تَنَافُسِكُمْ ، وَيُبَاهِي بِكُمْ مَلَائِكَتَهُ ، فَأَرُوا اللَّهَ مِنْ أَنْفُسِكُمْ خَيْرًا ، فَإِنَّ الشَّقِيَّ مَنْ حُرِمَ فِيهِ رَحْمَةَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي قَيْسٍ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ . ¤سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس دن رمضان آ چکا تھا : ” تمہارے پاس رمضان آ چکا ہے جو برکت والا مہینہ ہے اللہ تعالیٰ اس میں تمہیں بے نیاز کر دے گا وہ رحمت کو نازل کرتا ہے ، اور خطائیں مٹا دیتا ہے ، اور اس مہینے میں دعا کو قبول کرتا ہے اللہ تعالیٰ تمہاری رغبت کی طرف دیکھتا ہے ، اور فرشتوں کے سامنے تم لوگوں کے حوالے سے فخر کا اظہار کرتا ہے ، تو تم لوگ اللہ تعالیٰ کو اپنی ذات کے حوالے سے بھلائی دکھاؤ کیونکہ وہ شخص بدنصیب ہے ، جو اس میں اللہ کی رحمت سے محروم رہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوقیس ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔