حدیث نمبر: 478
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " فَضْلُ الْعِلْمِ خَيْرٌ مِنْ فَضْلِ الْعِبَادَةِ ، وَخَيْرُ دِينِكُمُ الْوَرَعُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ ، وَثَّقَهُ الْبُخَارِيُّ وَابْنُ حِبَّانَ ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَجَمَاعَةٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : ” علم کی فضیلت ، عبادت کی فضیلت سے بہتر ہے ، اور تمہارے دین ( یعنی اعمال ) میں سب سے بہتر چیز ، پرہیز گاری ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ، اور امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عبدالقدوس ہے ، جسے امام بخاری رحمہ اللہ اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ، جب کہ یحییٰ بن معین اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 478
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 3960 اورده المؤلف فى كشف الاستار 139»