مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي شُهُورِ الْبَرَكَةِ وَفَضْلِ شَهْرِ رَمَضَانَ . باب: برکت والے مہینوں اور رمضان کے مہینے کی فضیلت کا بیان
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " [ لَمَحْلُوفُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ] مَا أَتَى عَلَى الْمُسْلِمِينَ شَهْرٌ خَيْرٌ لَهُمْ مِنْ رَمَضَانَ ، وَلَا أَتَى عَلَى الْمُنَافِقِينَ شَهْرٌ شَرٌّ لَهُمْ مِنْ رَمَضَانَ ، وَذَلِكَ لِمَا يُعِدُّ الْمُؤْمِنُونَ فِيهِ مِنَ الْقُوَّةِ لِلْعِبَادَةِ ، وَمَا يُعِدُّ الْمُنَافِقُونَ فِيهِ مِنْ غَفَلَاتِ النَّاسِ وَعَوْرَاتِهِمْ ، هُوَ غَنْمٌ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغْتَبِنُهُ الْفَاجِرُ " . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ( راوی کہتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات پر قسم اٹھائی تھی ) کہ مسلمانوں پر ایسا کوئی زمانہ نہیں آیا جو ان کے لئے رمضان سے زیادہ بہتر ہو ، اور منافقین کے لئے کوئی مہینہ نہیں آتا جو رمضان کے مہینے سے زیادہ برا ہو ، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس مہینے میں مؤمن عبادت کے لئے قوت تیار کرتا ہے ، اور منافق اس مہینے میں غفلت اور لوگوں کے پوشیدہ معاملات کے حوالے سے تیاری کرتا ہے ، تو یہ مہینہ مومنین کے لئے غنیمت والا ہے ، اور فاجر شخص اس کے حوالے سے دھوکے کا شکار ہوتا ہے “ ۔