مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي شُهُورِ الْبَرَكَةِ وَفَضْلِ شَهْرِ رَمَضَانَ . باب: برکت والے مہینوں اور رمضان کے مہینے کی فضیلت کا بیان
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أُعْطِيَتْ أُمَّتِي خَمْسَ خِصَالٍ فِي رَمَضَانَ لَمْ تُعْطَهَا أُمَّةٌ قَبْلَهُمْ : خُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ ، وَتَسْتَغْفِرُ لَهُمُ الْحِيتَانُ حَتَّى يُفْطِرُوا ، وَيُزَيِّنَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ كُلَّ يَوْمٍ جَنَّتَهُ ، ثُمَّ يَقُولُ : يُوشِكُ عِبَادِي الصَّالِحُونَ أَنْ يُلْقُوا عَنْهُمُ الْمُؤْنَةَ [ وَالْأَذَى ] وَيَصِيرُوا إِلَيْكِ ، وَتُصَفَّدُ فِيهِ مَرَدَةُ الشَّيَاطِينِ فَلَا يَخْلُصُونَ فِيهِ إِلَى مَا كَانُوا يَخْلُصُونَ إِلَيْهِ فِي غَيْرِهِ ، وَيُغْفَرُ لَهُمْ فِي آخِرِ لَيْلَةٍ " . قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَهِيَ لَيْلَةُ الْقَدْرِ ؟ قَالَ : " لَا " ، وَلَكِنَّ الْعَامِلَ إِنَّمَا يُوَفَّى أَجْرَهُ إِذَا قَضَى عَمَلَهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ ، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ زِيَادٍ أَبُو الْمِقْدَامِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” رمضان میں میری امت کو چھ خصوصیات عطا کی گئی ہیں جو ان سے پہلے کسی امت کو نہیں دی گئی ہیں روزے دار کی منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ پاکیزہ ہوتی ہے ، اور مچھلیاں ان لوگوں کے لئے دعائے مغفرت کرتی ہیں جب تک وہ روزے ختم نہیں کر لیتے ( یعنی عیدالفطر نہیں آ جاتی ) اور اللہ تعالیٰ روزانہ جنت کو آراستہ کرتا ہے ، اور پھر یہ فرماتا ہے عنقریب میرے نیک بندے ان سے پریشانی اور تکلیف ختم ہو جائے گی ، اور وہ تمہاری طرف آ جائیں گے اور رمضان میں شیاطین کو پابند سلاسل کر دیا جاتا ہے ، اور اس مہینے میں کھلا نہیں چھوڑا جاتا جس طرح دوسرے مہینے میں چھوڑا جاتا ہے ، اور رمضان کے آخری دنوں میں لوگوں کی مغفرت ہو جاتی ہے عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! کیا وہ شب قدر ہوتی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جی نہیں ، لیکن جب عمل کرنے والا اپنا کام مکمل کر لے تو اسے اس کا معاوضہ دیا جاتا ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن زیاد ابومقدام ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔