مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ قَادَ أَعْمَى . باب: اس شخص کا بیان جو کسی نابینا کو ساتھ لے کر چلتا ہے
حدیث نمبر: 4764
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ قَادَ أَعْمَى أَرْبَعِينَ خُطْوَةً وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عُرْوَةَ ، وَهُوَ كَذَّابٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص چالیس قدم نابینا شخص کو ساتھ لے کے چلتا ہے اس کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی علی بن عروہ ہے ، اور وہ کذاب ہے ۔