مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ قَادَ أَعْمَى . باب: اس شخص کا بیان جو کسی نابینا کو ساتھ لے کر چلتا ہے
حدیث نمبر: 4763
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ قَادَ أَعْمَى أَرْبَعِينَ ذِرَاعًا كَانَ لَهُ كَعِتْقِ رَقَبَةٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ الصَّفَّارُ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص کسی نابینا کو چالیس ” ذراع “ ( یعنی دونوں ہاتھوں کے پھیلاؤ جتنی مقدار ) تک ساتھ لے کے چلتا ہے ، تو اسے غلام آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن عطیہ صفار ہے ، اور وہ متروک ہے ۔