مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي طَلَبِ الْعِلْمِ . باب: علم کی طلب ( یعنی اس کے حصول ) کا بیان
حدیث نمبر: 476
وَعَنْ وَاثِلَةَ قَالَ : أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نَتَفَقَّهَ فِي الدِّينِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ بَكَّارُ بْنُ تَمِيمٍ ، وَهُوَ مَجْهُولٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : اللہ کے رسول نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم دین کی سمجھ بوجھ ( یعنی دین کی تعلیم ) حاصل کریں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی بکار بن تمیم ہے اور وہ مجہول ہے۔