حدیث نمبر: 4643
وَعَنْ قَتَادَةَ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " طُولُ الْقُنُوتِ " . قَالَ : أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " جُهْدُ مُقِلٍّ " . قَالَ : أَيُّ الْمُؤْمِنِينَ أَكْمَلُ إِيمَانًا ؟ قَالَ : " أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ سُوَيْدٌ أَبُو حَاتِمٍ ، وَفِيهِ كَلَامٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا قتادہ بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک صاحب نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کون سی نماز زیادہ فضیلت رکھتی ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : طویل قیام والی اس نے دریافت کیا : کون سا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے ؟ آپ نے فرمایا : تنگ دست شخص کا محنت کر کے صدقہ کرنا اس نے دریافت کیا : اہل ایمان میں سے کون ایمان کے اعتبار سے زیادہ کامل ہے ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : جس کے اخلاق زیادہ اچھے ہوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سوید ابوحاتم ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4643
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف