مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابٌ : أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ ؟ . باب: کون سا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے ؟
حدیث نمبر: 4642
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا الصَّدَقَةُ ؟ قَالَ : " أَضْعَافٌ مُضَاعَفَةٌ " . قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَأَيُّهَا أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " جُهْدٌ مِنْ مُقِلٍّ ، أَوْ سِرٌّ إِلَى فَقِيرٍ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ ، وَفِيهِ أَبُو عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! صدقہ کیا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس کا اجر کئی گنا ہوتا ہے میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اس میں کون سا زیادہ فضیلت رکھتا ہے ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : تنگ دست شخص کا محنت کر کے صدقہ کرنا یا غریب کو پوشیدہ طور پر صدقہ دینا ۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوعمرو دمشقی ہے ، اور وہ متروک ہے ۔