حدیث نمبر: 4576
وَفِي رِوَايَةٍ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْإِنْسَانُ ثَلَاثُمِائَةٍ وَسِتُّونَ عَظْمًا ، أَوْ سِتَّةٌ وَثَلَاثُونَ سُلَامَى ، عَلَيْهِ فِي كُلِّ يَوْمٍ صَدَقَةٌ " . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَمَنْ لَمْ يَجِدْ ؟ قَالَ : " يَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ " . قَالُوا : فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ ؟ قَالَ : " يَرْفَعُ عَظْمًا مِنَ الطَّرِيقِ " . قَالُوا : فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ ؟ قَالَ : " فَلْيَهْدِ سَبِيلًا " . قَالُوا : فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ ذَلِكَ ؟ قَالَ : " فَلْيُعِنْ ضَعِيفًا " . قَالُوا : فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ ذَلِكَ ؟ قَالَ : " فَلْيَدَعِ النَّاسَ مِنْ شَرِّهِ " . ¤ قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ . ¤ رَوَاهُ كُلَّهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” انسان میں تین سو ساٹھ ہڈیاں ہوتی ہیں ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) تین سو تریسٹھ جوڑ ہوتے ہیں جن میں سے ہر ایک پر روزانہ صدقہ دینا لازم ہے ۔ لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! جو شخص اس کی طاقت نہ پاتا ہو ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وہ نیکی کا حکم دے اور برائی سے منع کرے لوگوں نے عرض کی : جو اس کی بھی استطاعت نہ رکھتا ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وہ راستے سے ہڈی کو اٹھا دے لوگوں نے عرض کی : جو شخص اس کی بھی استطاعت نہ رکھتا ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وہ راستے کے بارے میں لوگوں کی رہنمائی کر دے لوگوں نے عرض کی : جو شخص اس کی بھی استطاعت نہ رکھتا ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ لوگوں کی مدد کر دے لوگوں نے عرض کی : جو شخص اس کی بھی استطاعت نہ رکھتا ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ لوگوں کو اپنے شر سے بچا کے رکھے “ ۔
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ” صحیح “ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے ۔ یہ پوری روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4576
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح