مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّدَقَةِ الَّتِي عَلَى الْإِنْسَانِ كُلَّ يَوْمٍ . باب: ہر انسان پر روزانہ کتنا صدقہ لازم ہوتا ہے ؟
حدیث نمبر: 4575
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ فِي كُلِّ يَوْمٍ صَدَقَةٌ " . فَقَالَ رَجُلٌ : مَنْ يُطِيقُ هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " إِمَاطَتُكَ الْأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ صَدَقَةٌ ، وَإِرْشَادُكَ الرَّجُلَ الطَّرِيقَ صَدَقَةٌ ، وَنَهْيُكَ عَنِ الْمُنْكَرِ صَدَقَةٌ ، وَعِيَادَتُكَ الْمَرِيضَ صَدَقَةٌ ، وَاتِّبَاعُكَ الْجِنَازَةَ صَدَقَةٌ ، وَرَدُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ السَّلَامَ صَدَقَةٌ " . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ہر مسلمان پر روزانہ صدقہ دینا لازم ہوتا ہے ایک صاحب نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کون اس کی طاقت رکھتا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تمہارا راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹا دینا صدقہ ہے تمہارا کسی شخص کی راستے کے بارے میں رہنمائی کر دینا صدقہ ہے تمہارا برائی سے روکنا صدقہ ہے تمہارا بیمار کی عیادت کرنا صدقہ ہے تمہارا جنازے کے ساتھ جانا صدقہ ہے مسلمان کا مسلمان کو سلام کا جواب دینا صدقہ ہے “ ۔