مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّدَقَةِ الَّتِي عَلَى الْإِنْسَانِ كُلَّ يَوْمٍ . باب: ہر انسان پر روزانہ کتنا صدقہ لازم ہوتا ہے ؟
حدیث نمبر: 4574
وَفِي رِوَايَةٍ : " يُصْبِحُ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ مِنَ ابْنِ آدَمَ كُلَّ يَوْمٍ صَدَقَةٌ " . بَدَلَ : " صَلَاةٌ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَالْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَالْأَوْسَطِ ، وَالصَّغِيرِ بِنَحْوِهِ ، وَزَادَ فِيهَا : " وَيَجْزِي مِنْ ذَلِكَ كُلِّهِ رَكْعَتَا الضُّحَى " . وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” اولاد آدم میں سے ہر مسلمان جب صبح کرتا ہے ، تو روزانہ اس پر صدقہ لازم ہوتا ہے “ ۔ یہ لفظ نماز کی جگہ استعمال ہوا ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ امام بزار امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ معجم صغیر میں اس کی مانند نقل کی ہے ، اور اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” ان سب کی جگہ چاشت کی دو رکعات کفایت کر جاتی ہیں “ ۔ امام ابویعلیٰ کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔