حدیث نمبر: 4484
وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ : حَدَّثَتْنِي أُمُّ كُلْثُومٍ ابْنَةُ عَلِيٍّ قَالَ : أَتَيْتُهَا بِصَدَقَةٍ كَانَ أَمَرَ بِهَا ، قَالَتْ : أُحَذِّرُ شَبَابَنَا ، فَإِنَّ مَيْمُونَ - أَوْ مِهْرَانَ - مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَنِي أَنَّهُ مَرَّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ : " يَا مَيْمُونُ - أَوْ يَا مِهْرَانُ - إِنَّا أَهْلَ بَيْتٍ نُهِينَا عَنِ الصَّدَقَةِ ، وَإِنَّ مَوَالِيَنَا مِنْ أَنْفُسِنَا فَلَا تَأْكُلِ الصَّدَقَةَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ . ¤ وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ : حَدَّثَنِي مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَالُ : لَهُ طُهْمَانُ ، أَوْ ذَكْوَانُ . ¤ وَعِنْدَهُ أَيْضًا فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى يُقَالُ لَهُ : كَيْسَانُ ، أَوْ هُرْمُزٌ . ¤ وَأُمُّ كُلْثُومٍ لَمْ أَرَ مَنْ رَوَى عَنْهَا غَيْرَ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، وَفِيهِ كَلَامٌ . ¤
محمد محی الدین

عطاء بن سائب بیان کرتے ہیں : سیدہ ام کلثوم بنت علی رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بیان کی ، عطاء کہتے ہیں : میں ان کے پاس صدقے کی چیز لے کے آیا ، تو اس خاتون نے کہا: ہم اپنے نوجوانوں کو اس سے بچنے کی تلقین کرتے ہیں ، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام سیدنا میمون رضی اللہ عنہ ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) سیدنا مہران رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بتائی ہے : ان کا گزر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ہوا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا : اے میمون ! ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) اے مہران ! ہم ایسا گھرانہ ہیں ، کہ ہمیں صدقہ استعمال کرنے سے منع کیا گیا ہے ، اور ہمارے غلام بھی ہمارا حصہ ہیں ، تو تم صدقہ نہ کھانا“ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ امام طبرانی کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام نے ، مجھے یہ بات بیان کی ، جن کا نام سیدنا طہمان رضی اللہ عنہ ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) سیدنا ذکوان رضی اللہ عنہ تھا ۔ انہوں نے ایک روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں : اُن کا نام سیدنا کیسان رضی اللہ عنہ یا سیدنا ہرمز رضی اللہ عنہ تھا ۔ سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہ نامی خاتون کے بارے میں ، عطاء بن سائب کے علاوہ میں نے کسی شخص کو نہیں دیکھا ، جس نے اُن سے روایت نقل کی ہو ، اور عطاء کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4484
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (354/20) اخرجه الامام احمد فى المسند (34/4»