حدیث نمبر: 4483
وَعَنْ أَبِي عُمَيْرٍ ، أَوْ أَبِي عُمَيْرَةَ قَالَ : كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَ رَجُلٌ بِطَبَقٍ عَلَيْهِ تَمْرٌ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا هَذَا ؟ أَصَدَقَةٌ أَمْ هَدِيَّةٌ ؟ " . فَقَالَ : صَدَقَةٌ . فَقَالَ : فَقَدَّمَهُ إِلَى الْقَوْمِ ، وَحَسَنٌ - صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِ - يَتَعَفَّرُ بَيْنَ يَدَيْهِ ، فَأَخَذَ الصَّبِيُّ تَمْرَةً فَجَعَلَهَا فِي فِيهِ ، فَأَدْخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُصْبُعَهُ فِي فِي الصَّبِيِّ ، فَانْتَزَعَ التَّمْرَةَ فَقَذَفَ بِهَا ، ثُمَّ قَالَ : " إِنَّا آلَ مُحَمَّدٍ لَا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، إِلَّا أَنَّ أَحْمَدَ سَمَّاهُ أُسَيْدَ بْنَ مَالِكٍ ، وَسَمَّاهُ الطَّبَرَانِيُّ رُشَيْدَ بْنَ مَالِكٍ ، وَفِيهِ حَفْصَةُ بِنْتُ طَلْقٍ ، وَلَمْ يَرْوِ عَنْهَا غَيْرُ مُعَرِّفِ بْنِ وَاصِلٍ ، وَلَمْ يُوَثِّقْهَا أَحَدٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوعمیر رضی اللہ عنہ ، یا شاید سیدنا ابوعمیرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اسی دوران ایک شخص تھال لے کر آیا ، جس میں کھجوریں موجود تھیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : یہ کیا ہے ؟ ہدیہ ہے ، یا صدقہ ہے ؟ اس نے عرض کی : صدقہ ہے ، راوی کہتے ہیں : تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ چیز لوگوں کی طرف بڑھا دی ، اس وقت سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ ( جو اس وقت بچے تھے ) جو اپنے ہاتھوں کے بل چل رہے تھے ، انہوں نے ایک کھجور لی ، اور اپنے منہ میں ڈال لی ، ) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلی بچے کے منہ میں ڈالی اور کھجور نکالی ، اور اسے ایک طرف رکھ دیا ، پھر آپ نے ارشاد فرمایا : بے شک ہم ، یعنی آل محمد ، ہمارے لئے صدقہ حلال نہیں ہے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم میں نقل کی ہے ، تاہم امام أحمد نے راوی کا نام سیدنا اسید بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ہے ، جبکہ امام طبرانی نے ان کا نام رشید بن مالک بیان کیا ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حفصہ بنت طلق ہیں ، معرف بن واصل کے علاوہ اور کسی نے اس خاتون سے روایت نقل نہیں کی ہے ، اور نہ کسی نے اس خاتون کی توثیق کی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4483
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4632) اخرجه الامام احمد فى المسند (490/3)»