مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْعَشَّارِينَ ، وَالْعُرَفَاءِ ، وَأَصْحَابِ الْمُكُوسِ . باب: عشر وصول کرنے والے ، عرفاء ( یعنی سرکاری اہلکاروں ) ٹیکس وصول کرنے والوں کا بیان
حدیث نمبر: 4478
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَعَنَ سُهَيْلًا - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - فَإِنَّهُ كَانَ يُعَشِّرُ النَّاسَ ، فَمَسَخَهُ اللَّهُ شِهَابًا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ جَابِرُ الْجُعْفِيُّ ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ ، وَسُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سہیل پر تین مرتبہ لعنت کی ، کیونکہ وہ لوگوں سے عشر ( یعنی نا جائز ٹیکس ) وصول کرتا تھا ، تو اللہ تعالیٰ نے اسے مسخ کر کے شہاب بنا دیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے ، اور اس کے بارے میں بہت زیاد کلام کیا گیا ہے ، شعبہ اور سفیان ثوری نے اسے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ۔