مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْعَشَّارِينَ ، وَالْعُرَفَاءِ ، وَأَصْحَابِ الْمُكُوسِ . باب: عشر وصول کرنے والے ، عرفاء ( یعنی سرکاری اہلکاروں ) ٹیکس وصول کرنے والوں کا بیان
حدیث نمبر: 4479
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّتْ بِهِ جِنَازَةٌ فَقَالَ : " طُوبَى لَهُ إِنْ لَمْ يَكُنْ عَرِيفًا " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، وَلَمْ يَنْسِبْهُ ، فَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ گزرا ، تو آپ نے ارشاد فرمایا : اس کے لئے مبارک باد ہے ، اگر یہ عریف ( یعنی ریاستی اہلکار ) نہ رہا ہو ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے محمد نامی راوی کے حوالے سے نقل کی ہے ، اور ان کا اسم منسوب بیان نہیں کیا ہے ، تو میں ان سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔