مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْعَشَّارِينَ ، وَالْعُرَفَاءِ ، وَأَصْحَابِ الْمُكُوسِ . باب: عشر وصول کرنے والے ، عرفاء ( یعنی سرکاری اہلکاروں ) ٹیکس وصول کرنے والوں کا بیان
حدیث نمبر: 4477
وَلَفْظُهُ : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " كَانَ عَشَّارًا يَظْلِمُهُمْ وَيَنْصِبُهُمْ أَمْوَالَهُمْ ، فَمَسَخَهُ اللَّهُ شِهَابًا ، فَجَعَلَهُ حَيْثُ تَرَوْنَ " . ¤ وَضَعَّفَهُ الْبَزَّارُ ; لِأَنَّ فِي رُوَاتِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ الْخُوزِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ ، وَفِي الْأُخْرَى مُيَسِّرُ بْنُ عُبَيْدٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ أَيْضًا . ¤محمد محی الدین
ان کی روایت کے الفاظ یہ ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ” یہ ایک بھتہ وصول کرنے والا شخص تھا ، جو لوگوں پر ظلم کرتا تھا اور ان کے اموال چھین لیتا تھا ، تو اللہ تعالیٰ نے اسے مسخ کر کے شہاب بنا دیا اور وہاں رکھ دیا ، جہاں تم دیکھتے ہو “ ۔ امام بزار نے اس کو ” ضعیف“ قرار دیا ہے ، کیونکہ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن یزید خوزی ہے ، اور وہ متروک ہے دوسری روایت میں ایک راوی میسر بن عبید ہے ، اور وہ بھی متروک ہے ۔