حدیث نمبر: 4344
وَعَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَا مِنْ صَاحِبِ إِبِلٍ إِلَّا يُؤْتَى بِهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِذَا لَمْ يَكُنْ يُؤَدِّي حَقَّهَا فَتَمْشِي عَلَيْهِ بِقَاعٍ تَطَؤُهُ بِأَخْفَافِهَا ، وَيُؤْتَى بِصَاحِبِ الْبَقَرِ إِذَا لَمْ يَكُنْ يُؤَدِّي حَقَّهَا فَتَمْشِي عَلَيْهِ تَطَؤُهُ بِأَظْلَافِهَا لَيْسَ فِيهَا جَمَّاءُ وَلَا مَكْسُورَةُ الْقَرْنِ ، وَيُؤْتَى بِصَاحِبِ الْغَنَمِ إِذَا لَمْ يَكُنْ يُؤَدِّي حَقَّهَا فَتَمْشِي عَلَيْهِ بِقَاعٍ فَتَنْطَحُهُ بِقُرُونِهَا وَتَطَؤُهُ بِأَظْلَافِهَا لَيْسَ فِيهَا جَمَّاءُ وَلَا مَكْسُورَةُ الْقَرْنِ ، وَيُؤْتَى بِصَاحِبِ الْكَنْزِ فَيُمَثَّلُ لَهُ شُجَاعًا أَقْرَعَ فَلَا يَجِدُ شَيْئًا فَيُدْخِلُ يَدَهُ فِي فِيهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِطُولِهِ - وَرَوَى الْبَزَّارُ طَرَفًا مِنْهُ - وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اونٹوں کا جو بھی مالک ہو گا ، اسے قیامت کے دن لایا جائے گا جبکہ اس نے اونٹوں کے حق ( یعنی زکوۃ ) کو ادا نہیں کیا ہو گا ، وہ اونٹ کھلے میدان میں اس کے پاس چلتے ہوئے آئیں گے اور اپنے پاؤں کے ذریعے اسے روندیں گے ، گائیوں کے مالک کو لایا جائے گا ، جب اس نے ( دنیا میں ) ان کے حق ( یعنی زکوۃ ) کو ادا نہیں کیا ہو گا ، وہ چلتی ہوئی اس شخص کے پاس آئیں گی ، اور اسے اپنے پاؤں کے ذریعے روندیں گی ، ان میں سے کوئی ایسی نہیں ہو گی ، جو بغیر سینگ کے ہو ، یا کوئی سینگ ٹوٹا ہوا ہو ، بکریوں کے مالک کو لایا جائے گا ، جس نے ان کے حق کو ادا نہیں کیا ہو گا ، تو ایک چٹیل میدان میں وہ بکریاں چلتی ہوئی اس کے پاس آئیں گی ، اپنے سینگوں کے ذریعے اسے ماریں گی ، اور اپنے پاؤں کے ذریعے اسے روندیں گی ، ان میں کوئی ایسی بکری نہیں ہو گی ، جس کا سینگ نہ ہو ، یا جس کا سینگ ٹوٹا ہوا ہو ، خزانے کے مالک شخص کو لایا جائے گا ، اور اس خزانے کو ایک گنجے سانپ کی شکل دے دی جائے گی ، اسے کوئی چیز نہیں ملے گی ، تو وہ اس شخص کا ہاتھ اپنے منہ میں ڈال لے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے ، جبکہ امام بزار نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے ، اس روایت کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4344
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح