مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ . باب: اس شخص کا بیان جو اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے
وَعَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ قَالَ : أَنْشَدَ حَسَّانُ بْنُ ثَابِتٍ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبْيَاتًا ، فَقَالَ : ¤ شَهِدْتُ بِإِذْنِ اللَّهِ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ الَّذِي فَوْقَ السَّمَاوَاتِ مِنْ عَلُ وَأَنَّ أَبَا يَحْيَى وَيَحْيَى كِلَاهُمَا ¤ لَهُ عَمَلٌ فِي دِينِهِ مُتَقَبَّلُ وَأَنَّ أَخَا الْأَحْقَافِ إِذْ قَامَ فِيهِمُ ¤ يَقُـومُ بِذَاتِ اللَّهِ فِيـهِمْ وَيَعْدِلُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " وَأَنَا " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَهُوَ مُرْسَلٌ . ¤حبیب بن ابوثابت بیان کرتے ہیں : سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ اشعار سنائے : ” اللہ تعالی کے اذن کے تحت میں یہ گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے رسول ہیں ، جو تمام آسمانوں سے اوپر ہے اور میں اس بات کی بھی گواہی دیتا ہوں کہ یحییٰ اور یحییٰ کے والد ( شاید یہاں سیدنا یحیی علیہ السلام اور سیدنا زکریا علیہ السلام مراد ہیں ) ان دونوں کا عمل ، جو ان کے دین کے بارے میں ہے ، وہ مقبول ہے ، اور یہ کہ احتقاف سے تعلق رکھنے والے فرد ( یعنی جس نبی کو ان لوگوں کی طرف مبعوث کیا گیا ) جب وہ اُن لوگوں کے درمیان کھڑے ہوئے ، تو وہ اللہ تعالیٰ کی ذات کی خاطر اُن کے درمیان کھڑے ہوئے ، اور عدل کرتے رہے “ ۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :” میں بھی “ ( یعنی میں بھی اس بات کی گواہی دیتا ہوں ) ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور یہ ” مرسل“ ہے ۔