مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابٌ إِلَى النَّارِ ، وَيُمَهَّدُ لَهُ مِنْ فُرُشِ النَّارِ " . باب: قبر میں سوال ہونا
عَنْ طَاعَةِ اللَّهِ ، سَرِيعًا فِي مَعْصِيَتِهِ فَجَزَاكَ اللَّهُ شَرًّا . ثُمَّ يُقَيَّضُ لَهُ أَعْمَى أَصَمُّ أَبْكَمُ فِي يَدِهِ مِرْزَبَّةٌ ، لَوْ ضُرِبَ بِهَا جَبَلٌ كَانَ تُرَابًا ، فَيَضْرِبُهُ ضَرْبَةً فَيَصِيرُ تُرَابًا ، ثُمَّ يُعِيدُهُ اللَّهُ كَمَا كَانَ ، فَيَضْرِبُهُ ضَرْبَةً أُخْرَى فَيَصِيحُ صَيْحَةً يَسْمَعُهُ كُلُّ شَيْءٍ إِلَّا الثَّقَلَيْنِ " . قَالَ الْبَرَاءُ : " ثُمَّ يُفْتَحُ لَهُ بَابٌ إِلَى النَّارِ ، وَيُمَهَّدُ لَهُ مِنْ فُرُشِ النَّارِ " . ¤امام أحمد نے ایک روایت میں ان صحابی کے حوالے سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے ، اور اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” پھر ایک شخص اس کے پاس آتا ہے ، جس کا چرہ قبیح ہوتا ہے لباس قبیح ہوتا ہے بو بدبودار ہوتی ہے وہ یہ کہتا ہے : اللہ تعالیٰ کی طرف سے رسوائی اور ہمیشہ رہنے والے عذاب کی اطلاع حاصل کرو اللہ تعالیٰ نے برائی کے بارے میں تمہیں اطلاع بھجوائی ہے وہ دریافت کرتا ہے تم کون ہو ، تو وہ جواب دیتا ہے میں تمہارا خبیث عمل ہوں تم اللہ تعالیٰ کے فرمانبرداری کے کام میں سست تھے ، اور اس کی معصیت کے کام میں جلد باز تھے تو اللہ تعالیٰ نے تمہیں برا بدلہ دیا ہے پھر اس شخص کے لئے ایک فرشتہ مقرر کیا جاتا ہے ، جو گونگا بہرا اور اندھا ہوتا ہے اس کے ہاتھ میں گرز ہوتا ہے اگر اس گرز کو پہاڑ پر مارا جائے تو وہ مٹی ہو جائے وہ فرشتہ اس مردے کو ضرب لگاتا ہے ، تو وہ مردہ مٹی ہو جاتا ہے پھر اللہ تعالیٰ اسے دوبارہ اسے پہلے کی طرح کر دیتا ہے وہ فرشتہ پھر اسے ضرب لگاتا ہے ، تو وہ مردہ ایسی چیخ مارتا ہے ، جسے ہر چیز سنتی ہے صرف دو قسم کے گروہ ( یعنی انسان اور جنات ) نہیں سن پاتے ہیں “ ۔ سیدنا براء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : پھر اس شخص کے لئے جہنم کی طرف دروازہ کھول دیا جاتا ہے ، اور اس کے لئے جہنم کا بچھونا بچھا دیا جاتا ہے ۔