مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي ضَغْطَةِ الْقَبْرِ . باب: قبر کا بھینچنا
حدیث نمبر: 4257
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ دُفِنَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ ، وَهُوَ قَاعِدٌ عَلَى قَبْرِهِ قَالَ : " لَوْ نَجَا أَحَدٌ مِنْ فِتْنَةِ الْقَبْرِ أَوْ مَسْأَلَةِ الْقَبْرِ لَنَجَا سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ ، وَلَقَدْ ضُمَّ ضَمَّةً ، ثُمَّ أُرْخِيَ عَنْهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوَسَطِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : جس دن سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کو دفن کیا گیا اس دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی قبر کے پاس بیٹھے ہوئے تھے ۔ آپ نے ارشاد فرمایا : ” اگر کسی شخص کو قبر کی آزمائش سے ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) قبر کے سوالات سے نجات ملنا ہوتی تو سعد بن معاذ کو مل جاتی اسے پہلے بھینچا گیا اور پھر اسے چھوڑ دیا گیا “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔