مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي ضَغْطَةِ الْقَبْرِ . باب: قبر کا بھینچنا
حدیث نمبر: 4255
وَعَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنَّ لِلْقَبْرِ ضَغْطَةً ، لَوْ كَانَ أَحَدٌ نَاجٍ مِنْهَا لَنَجَا مِنْهَا سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، وَعَنْ نَافِعٍ ، عَنْ إِنْسَانٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، وَكِلَا الطَّرِيقَيْنِ رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ” قبر بھینچتی ہے اگر کسی شخص کو اس سے نجات ملنی ہوتی ہے ، تو سعد بن معاذ کو اس سے نجات مل جاتی“ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نافع کے حوالے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل کی ہے ، اور نافع کے حوالے سے ایک شخص کے حوالے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل کی ہے ۔ ان دونوں اسناد کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔