حدیث نمبر: 4226
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِالْمَدِينَةِ فَرَأَى جَمَاعَةً يَحْفِرُونَ قَبْرًا ، فَسَأَلَ عَنْهُ فَقَالُوا : حَبَشِيٌّ قَدِمَ فَمَاتَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، سِيقَ مِنْ أَرْضِهِ وَسَمَائِهِ إِلَى التُّرْبَةِ الَّتِي خُلِقَ مِنْهَا " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ وَالِدُ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر مدینہ منورہ میں ایک جگہ سے ہوا آپ نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ وہ ایک قبر کھود رہے ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میت کے بارے میں دریافت کیا ، تو لوگوں نے بتایا : ایک حبشی شخص آیا تھا اور وہ انتقال کر گیا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اسے اس کی زمین اور آسمان سے اس مٹی کی طرف لایا گیا ہے ، جس سے اسے پیدا کیا گیا تھا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ ہے ، جو علی بن مدینی کا والد ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجنائز / حدیث: 4226
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الامام البزار فى المسند (842)»