حدیث نمبر: 4218
عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرٍ لَهُ : " إِنَّا مُدْلِجُونَ ، فَلَا يُدْلِجَنَّ مُصْعِبٌ وَلَا مُضْعِفٌ " ، فَأَدْلَجَ رَجُلٌ عَلَى نَاقَةٍ لَهُ صَعْبَةٍ ، فَسَقَطَ فَانْدَقَّتْ فَخِذُهُ فَمَاتَ ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالصَّلَاةِ عَلَيْهِ ، ثُمَّ أَمَرَ مُنَادِيًا يُنَادِي فِي النَّاسِ : " إِنَّ الْجَنَّةَ لَا تَحِلُّ لِعَاصٍ " ثَلَاثَ مَرَّاتٍ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کر رہے تھے ۔ آپ نے ارشاد فرمایا : ہم رات کے وقت سفر کر رہے ہیں کوئی بھی ایسا شخص رات کے وقت سفر نہ کرے ، جس کا جانور سرکش ہو ، یا کمزور ہو ایک شخص نے اپنی سرکش اونٹنی پر رات کے وقت سفر کیا وہ گر گیا اس کی زانوں کی ہڈی ٹوٹ گئی اور وہ مر گیا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ ادا کرنے کا حکم دیا اور پھر آپ نے منادی کو یہ حکم دیا کہ وہ لوگوں میں یہ اعلان کر دے : جنت کسی نافرمان کے لئے ۔ حلال نہیں ہے ، یہ اعلان تین مرتبہ کرے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ امام أحمد کی سند حسن ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجنائز / حدیث: 4218
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1436) . اخرجه الامام احمد فى المسند (275/5). اخرجه الامام البزار فى المسند (830)»