مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْجِنَازَةِ . باب: نماز جنازہ ادا کرنا
حدیث نمبر: 4165
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا صَلَّى عَلَى الْمَيِّتِ قَالَ : " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا ، وَمَيِّتِنَا ، وَشَاهِدِنَا ، وَغَائِبِنَا ، وَلِأُنْثَانَا وَذُكُورِنَا ، مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ ، وَمَنْ تَوَفَّيْتُهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الْإِيمَانِ ، اللَّهُمَّ عَفْوَكَ عَفْوَكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز جنازہ میں یہ دعا کرتے تھے : ” اے اللہ ! تو ہمارے زندوں ، ہمارے مرحومین ہمارے موجود افراد ہمارے غیر موجود افراد ہماری خواتین ہمارے مردوں کی مغفرت کر دے ہم میں سے جسے تو زندگی دے گا اسے اسلام پر زندہ رکھنا اور ہم میں سے جسے تو موت دے گا اسے ایمان پر موت دینا اے اللہ ! تیری معافی کا سوال ہے تیری معافی کا سوال ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔