حدیث نمبر: 4164
وَعَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ قَالَ : سَأَلْنَا أَبَا سَعِيدٍ عَنِ الصَّلَاةِ عَلَى الْجِنَازَةِ ؟ قَالَ : كُنَّا نَقُولُ : اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبُّنَا وَرَبُّهُ خَلَقْتَهُ ، وَرَزَقْتَهُ ، وَأَحْيَيْتَهُ ، وَكَفَلْتَهُ ، فَاغْفِرْ لَنَا وَلَهُ ، وَلَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُ ، وَلَا تُضِلَّنَا بَعْدَهُ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ الْبَزَّارِ . ¤
محمد محی الدین

ابوصدیق ناجی بیان کرتے ہیں : ہم نے سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے نماز جنازہ کے بارے میں دریافت کیا ، تو انہوں نے جواب دیا ہم یہ پڑھا کرتے تھے : ” اے اللہ ! تو ہمارا اور اس کا پروردگار ہے ، تو نے اسے پیدا کیا ، تو نے اسے رزق عطا کیا ، تو نے اسے زندگی دی تو اس کا کفیل ہوا تو ہماری اور اس کی مغفرت کر دے تو ہمیں اس کے اجر سے محروم نہ رکھنا اور اس کے بعد تو ہمیں گمراہ نہ کرنا “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ امام بزار کے استاد کے علاوہ اس کے بقیہ رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجنائز / حدیث: 4164
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الامام البزار فى المسند (818)»