مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْجِنَازَةِ . باب: نماز جنازہ ادا کرنا
حدیث نمبر: 4156
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا صَلَّيْتُمْ عَلَى الْجِنَازَةِ فَاقْرَءُوا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مُعَلَّى بْنُ حُمْرَانَ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ ، وَفِي بَعْضِهِمْ . ¤محمد محی الدین
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب تم نماز جنازہ ادا کرو تو سورت فاتحہ پڑھ لو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی معلی بن حمران ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ، اور اس کے بعض رجال ( کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ) ۔