مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْجِنَازَةِ . باب: نماز جنازہ ادا کرنا
حدیث نمبر: 4155
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى جِنَازَةٍ وَمَعَهُ سَبْعَةُ نَفَرٍ ، فَجَعَلَ ثَلَاثَةً صَفًّا ، وَاثْنَيْنِ صَفًّا ، وَاثْنَيْنِ صَفًّا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَفِيهِ كَلَامٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز جنازہ پڑھائی آپ کے ساتھ سات افراد تھے آپ نے تین آدمیوں کی ایک صف بنائی دو آدمیوں کی ایک صف بنائی اور دو آدمیوں کی ایک صف بنائی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔